LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی زیرآب ڈرون قبضے میں لینے کا دعویٰ شام اور حزب اللہ کے درمیان بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلی خفیہ ملاقات اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کسی رہنما کی ملاقات نہ ہوسکی حقوق کی بازیابی کا سفر شروع، ناانصافیوں کے خاتمے کا آغاز ہو رہا ہے: فاروق ستار وقت آگیا کہ دنیا جان لے’پنک سالٹ‘ کس کا خزانہ ہے: مریم نواز گورنر راج یا ایمرجنسی کی افواہوں پر گہری تشویش ہے، تمام تر تحفظات کے باوجود مذاکرات کے لیے تیار ہیں: بیرسٹر گوہر جمہوری حکومت کبھی فاشسٹ نہیں ہوتی، ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت صرف بانی چیئرمین میں ہے: علامہ راجہ ناصر عباس افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ

قومی سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت

Web Desk

5 January 2026

پاکستان کے سائبر سیکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (پی کے سرٹ) اور روسی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کے درمیان ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔
یہ شراکت داری پاکستان میں سائبر مزاحمت کو مضبوط بنانے، تربیت اور آگاہی پروگرام شروع کرنے پر مرکوز ہوگی۔ دونوں ادارے سائبر خطرات سے متعلق معلومات کا پیشہ ورانہ تبادلہ بھی کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل، نیشنل سرٹ نے اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کیاسپرسکی کے ساتھ شراکت داری ہماری سائبر سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے کی سمت میں ایک اور اہم قدم ہے۔ سائبر جاسوسی، ڈیٹا لیک، اہم تنصیبات پر حملے اور غلط معلومات کی مہمات جیسے مسائل سے نمٹنا ضروری ہے۔”

کیاسپرسکی کے نمائندے نے کہا کہ “ڈیجیٹل ترقی کے تحفظ کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی ناگزیر ہے، اور پی کے سرٹ کے ساتھ تعاون پاکستان کی محفوظ ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔”

یہ معاہدہ پاکستان کے سائبر سیکیورٹی انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط کرنے اور قومی سطح پر سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے اہم ثابت ہوگا۔