کراچی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ
Web Desk
3 January 2026
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کراچی میں واقع حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کے جاری تربیتی کیمپ کا معائنہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی نے تربیتی کیمپ میں موجود کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کیمپ میں شریک 36 خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ خواتین کھلاڑیوں کو غذائیت سے بھرپور اور معیاری کھانا فراہم کیا جائے تاکہ ان کی فٹنس اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کو تربیت کے دوران بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور تجربہ کار کوچز ان کی کوچنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ محنت، جذبے اور عزم کے ساتھ ٹریننگ کریں اور کبھی ہمت نہ ہاریں۔
چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو عملی مشقوں، اسٹیمنا اور اسٹرینتھ ٹریننگ پر بھرپور توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر فٹ کھلاڑی کا فرق میدان میں واضح نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر موقع پر فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا کامیاب کھلاڑی کی پہچان ہے۔
کیمپ میں موجود کوچز نے چیئرمین پی سی بی کو جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کیمپ کی سرگرمیوں کا آغاز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے جبکہ شام 6 بجے تک فزیکل ٹریننگ، جم سیشن اور مختلف ایکسرسائزز کرائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ گراؤنڈ میں فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کے ساتھ ساتھ سیناریو بیسڈ میچز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر وہاب ریاض، عبدالرحمن، عمران فرحت، خواتین ٹیم کی مینجر عائشہ جلیل اور دیگر کوچز بھی موجود تھے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
18 June 2026
فلسطین کی مقبوضہ مغربی کنارے اسرائیلی غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی شدید مذمت
18 June 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
18 June 2026
امریکا۔ایران مفاہمتی یادداشت کی دستخطی تقریب، پاکستانی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا
17 June 2026
ایران معاہدہ جوہری ہتھیاروں کے خلاف مضبوط دیوار ثابت ہوگا: ٹرمپ
17 June 2026
امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
17 June 2026