ایران نے پرامن مظاہرین پر تشددکیا تو امریکا ان کے بچاؤ کیلئے آئے گا: ٹرمپ
Web Desk
2 January 2026
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکام نے پرامن مظاہرین پر تشدد کیا یا انہیں قتل کیا تو امریکا ان کے بچاؤ کے لیے مداخلت کرے گا۔ سوشل ٹروتھ اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر نے لکھا کہ امریکا ہر طرح سے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت خطے میں افراتفری پھیلانے کے مترادف ہوگی۔
واضح رہے کہ ایران میں گزشتہ کئی روز سے مہنگائی، معاشی دباؤ اور کرنسی کی قدر میں کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 6 مظاہرین ہلاک جبکہ 30 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026
جعلی ڈگری فوجداری کارروائی کیس؛ سپریم کورٹ نے جمشید دستی کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں جنوری تک توسیع کر دی
16 November 2026
15 November 2026
ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج
15 November 2026
پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد
14 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
12 November 2026
شام میں گولہ بارود کے دھماکوں سے ایک ہفتے میں 4 بچے جاں بحق، متعدد افراد زخمی
11 November 2026