فلسطینی بچے کے جواب نے جیکی چین کو غمزدہ کر دیا
Web Desk
1 January 2026
ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے باعث بچوں کو درپیش مشکلات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کے دوران جیکی چین نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں ایک فلسطینی بچے کی ویڈیو دیکھی، جس میں بچے سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ بڑا ہو کر کیا بننا چاہتا ہے۔ اس پر بچے نے جواب دیا: “ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔”
اداکار کے مطابق یہ جملہ سنتے ہی ان کی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔
جیکی چین نے کہا کہ غزہ کے بچے روزانہ بمباری اور خوف میں زندگی گزار رہے ہیں، اور اس بچے کے چہرے پر موجود گہرا غم دل کو چیر دینے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مناظر کسی بھی حساس انسان کو اندر سے ہلا کر رکھ دیتے ہیں۔
تقریب میں موجود بزرگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے جیکی چین نے کہا کہ بڑھاپا ایک نعمت اور خوش نصیبی کی علامت ہے، اس لیے وہ تمام بزرگوں کو مبارکباد دیتے ہیں جو اس عمر تک پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں، بالخصوص بچوں اور خواتین، کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ عالمی اور سوشل میڈیا پر روزانہ اموات اور تباہی کی تصاویر و ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کو غمزدہ کر رہی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026