ہالی ووڈ اداکار میل گبسن اور انکی ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق
Web Desk
31 December 2025
لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے باہمی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل ایک دوسرے سے الگ ہو چکے تھے۔
سابق جوڑے کے مطابق ان کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے، جس کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔ پیپلز میگزین کو جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ فیصلہ ان کے لیے افسوسناک ہے، تاہم وہ اپنے بیٹے کی خاطر بہترین والدین بننے کے لیے پرعزم ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ زندگی کے اس باب کے اختتام کے باوجود وہ اپنے بیٹے کی خوشحال اور محفوظ پرورش کو اولین ترجیح دیں گے۔
واضح رہے کہ میل گبسن اس سے قبل رابن ڈینس مور کے ساتھ شادی کے بندھن میں منسلک تھے، تاہم 26 سالہ ازدواجی رفاقت کے بعد یہ شادی 2006 میں اختتام پذیر ہو گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026