LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کو مزید مضبوط بنانا ہوگا: وزیراعظم گومل یونیورسٹی سے ملحقہ نجی کالجز کے ریکارڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کا ٹرانسپورٹ نظام بحران کا شکار، بدانتظامی کے سنگین انکشافات یورپی یونین بھی ایران کے خلاف اقتصادی آپریشن میں شامل ہو گئی: امریکا پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ جاری حکومت کا جون 2027 تک پیٹرول کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا ہدف مقرر ایس ای سی پی کا بڑا سنگِ میل: اگست 2026ء میں 4,761 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، آئی ٹی سیکٹر سرِ فہرست کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کے گلیئشرز کو پگھلانے کا باعث بن رہے ہیں، حیران کن انتباہ آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ پروگرام کے طلبہ کا پی ایم اے کاکول کا مطالعاتی دورہ بھارتی بیان بازی شرمناک، نارووال میں مندر طوفانی بارش سے متاثر ہوا: دفتر خارجہ پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی وزیراعلیٰ مریم نواز کا سرگودھا میں مزید 7 الیکٹرو بسیں مہیا کرنے کا اعلان ’6 بچے ہیں، مزید نہیں پال سکتی‘ ماں نے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے: جے ڈی وینس

یوٹیوبر رجب بٹ پر مبینہ وکلا کا حملہ، اہلیہ ایمان رجب کا انصاف کا مطالبہ

Web Desk

30 December 2025

کراچی: پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ رجب بٹ پر کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد ایمان رجب نے انسٹاگرام پر مختصر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انصاف مانگنا انتشار نہیں، ہم قانون اور آئین کے تحت جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کے لیے انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی اشد ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے تھے، یہ مقدمہ وکیل ریاض سولنگی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں رجب بٹ کے منہ اور جبڑے پر خون کے نشانات واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا نے ان کے مؤکل پر مبینہ طور پر بے رحمی سے تشدد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متعدد بار روکنے کی درخواست کے باوجود حملہ جاری رکھا گیا، جو وکلا کی غیر پیشہ ورانہ حرکت ہے۔

تاہم، واقعے پر تاحال رجب بٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آ سکا۔