LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 667 ملزمان گرفتار

Web Desk

29 December 2025

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سال 2025 کے دوران ملک بھر میں 523 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں 546 مقدمات درج کر کے 667 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 174 انکوائریوں کی تفتیش بھی مکمل کی جا چکی ہے۔

رواں سال کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 1 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں 7 لاکھ 77 ہزار 868 امریکی ڈالر، 32 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسیاں اور 1 ارب 45 کروڑ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی شامل ہے۔

زون وائز تفصیلات کے مطابق پشاور زون سے 199، کوہاٹ زون سے 63، لاہور زون سے 58، فیصل آباد زون سے 15، ملتان زون سے 70، اسلام آباد زون سے 22، کراچی زون سے 101، حیدرآباد زون سے 14 اور بلوچستان زون سے 120 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے، جبکہ کارروائیوں کے دوران متعدد پلازوں، مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل کی گئی اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ اور غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی، جبکہ بین الاقوامی سطح پر سرگرم ایجنٹوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔