LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال کا 2280 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی مغرب میں جمہوریت اور مشرق میں کمیونزم ناکام، حل اسلامی نظام میں ہے: مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تاریخی ٹیلیفونک رابطہ

بھارت باز نہ آیا؛ پاکستان مخالف فلم دھریندر پارٹ ٹو بنانے کی تیاری

Web Desk

27 December 2025

بالی ووڈ کی معروف پاکستان مخالف فلم ’’دھریندر‘‘ کے سیکوئل ’’دی ریوینج‘‘ کی باقاعدہ نمائش کے لیے 19 مارچ 2026 کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے دوسرے حصے کا عندیہ پہلے حصے کے اختتامی پوسٹ کریڈٹ منظر میں دیا گیا تھا، جو 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوا تھا۔

سیکوئل میں مرکزی کردار حمزہ/جسکرت کی ماضی کی زندگی اور پس منظر کو تفصیل سے دکھایا گیا ہے، جسے اداکار رنویر سنگھ نے نبھایا ہے۔ کہانی کے مطابق جسکرت ایک سزائے موت کے قیدی سے بھارتی خفیہ ادارے کے سربراہ اجے سنائل کی نگرانی میں ایک تربیت یافتہ ایجنٹ بنتا ہے۔ فلم میں اس کے سفر کو جذباتی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنے عزائم، وفاداری اور کراچی کے علاقے لیاری میں طاقت کے منفی اثرات کے درمیان مشکل فیصلوں سے دوچار ہوتا ہے۔

فلم کی ریلیز کو عید کے ساتھ ساتھ بھارت کے تہوار گودی پڈوا اور اوگادی سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، جس کے باعث اسے ایک بڑی تعطیلاتی فلم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جہاں فلم کا پہلا حصہ صرف ہندی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا، وہیں سیکوئل کو ہندی کے ساتھ ساتھ تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فلم کی تیاری جے آئی او اسٹوڈیوز اور بی 62 اسٹوڈیوز کے اشتراک سے کی گئی ہے، جبکہ کہانی پہلے حصے کے سنسنی خیز اختتام سے ہی آگے بڑھتی ہے اور انتقام کے مرکزی خیال کے گرد گھومتی ہے۔