LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں پیپلز پارٹی کے 59ویں یوم تاسیس اور یو اے ای کے 55ویں قومی دن کی مشترکہ تقریب ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل

صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت

Web Desk

29 November 2026

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے 30 نومبر کو منائے جانے والے یومِ شہدا کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں وطن کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں عزت، بہادری اور حب الوطنی کی ایسی میراث ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔

صدر امارات نے کہا کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کی خدمات کو یاد رکھنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کی ترقی، استحکام اور سربلندی کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دینا شہدا کی قربانیوں کا احترام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وفاداری، ایثار اور حب الوطنی کی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی بہادری اور وطن سے وابستگی کو محض الفاظ یا سال کے کسی ایک دن تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔

متحدہ عرب امارات میں ہر سال 30 نومبر کو یومِ شہدا منایا جاتا ہے تاکہ وطن کے دفاع اور قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد رکھا جا سکے، جبکہ یہ خصوصی پیغام ملک کے 55ویں قومی دن کی تقریبات سے قبل جاری کیا گیا ہے۔