پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں، کالجوں میں تعلیم دی جائے: ایاز صادق
Web Desk
29 November 2026
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انہیں پنجابی زبان سے جتنی محبت ہے، اتنی ہی یہاں موجود تمام مہمانوں سے بھی ہے، اور انہیں امید ہے کہ پنجاب کی جانب سے مہمان نوازی میں کوئی کمی نہیں رہی ہوگی۔
چوتھی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ خوشی ہے کہ جو سکھ یاتری اپنی عبادت گاہ پر آئے، وہ خوش ہو کر گئے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کی تربیت گھر اور اسکول میں ہوتی ہے، تاہم ماضی میں اسکولوں میں اردو نہ بولنے پر سزا دیے جانے کے باعث پنجابی زبان پیچھے رہ گئی۔
سپیکر قومی اسمبلی نے زور دیا کہ پنجابی زبان کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی جائے اور اسکولوں و کالجوں میں اس کی تعلیم دی جائے۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک جا کر یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم روانی سے پنجابی نہیں بول پاتے، جبکہ بھارتی پنجاب کے لوگ شاندار انداز میں پنجابی بولتے ہیں۔
انہوں نے چوتھی انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس کو سراہتے ہوئے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مادری زبان کے فروغ کے لیے عملی طور پر کام کرنا ہوگا، کیونکہ ثقافتی اظہار کو روکا نہیں جا سکتا۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ حالیہ ملاقات میں بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد نے بھی پاکستانی ڈراموں میں اپنی دلچسپی کا ذکر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی ڈراموں اور پنجابی لوک موسیقی نے دنیا بھر میں ثقافتی پہچان بنائی ہے، جبکہ زبان، ادب اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کا انتظار رہا لیکن وہ شریک نہ ہو سکیں، تاہم امید ہے کہ وہ آئندہ کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گی۔
متعلقہ عنوانات
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
29 November 2026
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری
29 November 2026
ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
29 November 2026
دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن
29 November 2026
حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد
29 November 2026
جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل
29 November 2026
آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو
29 November 2026
کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر
29 November 2026