LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ صدر زرداری کی محسن نقوی سے ملاقات، نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر بات چیت آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز پٹرولیم لیوی کے مرحلہ وار خاتمے کیلئے تحریک کامیاب ہوگئی: لیاقت بلوچ زیر سمندر کیبل کی خرابی دور، انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق بحال سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز سے رائزنگ سٹارز ایشیا کپ کا ٹائٹل چھین لیا مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز؛ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل، تمام ٹیسٹ نارمل قرار امریکا ایران کے خوف سے افریقہ میں فوجی اڈے قائم کر رہا ہے: حسین محبی

خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید

Web Desk

29 November 2026

اکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملک میں نئی سیاسی جماعت بنانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے جماعتی دھڑے بندیوں سے بالاتر ایک سول سوسائٹی تحریک تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وہ یا ان کے رفقاء کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بنا رہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں یا تجزیے درست نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس تحریک کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں کروایا جائے گا۔

لیگی رہنما کے مطابق سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیکنو کریٹس، کاروباری شخصیات، قانون دانوں، دینی اسکالرز، ریٹائرڈ سول و فوجی افسران اور نمایاں سیاسی و صحافتی شخصیات پر مشتمل قومی بیداری کی ایک تحریک تشکیل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا مقصد تحقیق، علم، مکالمے اور کامیاب عالمی تجربات کی روشنی میں سیاسی، انتخابی، انتظامی، عدالتی، تعلیمی اور ادارہ جاتی اصلاحات تجویز کرنا ہے تاکہ گورننس کے فرسودہ نظام سے نجات پا کر پاکستان آگے بڑھ سکے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اب مستقبل نوجوانوں کا ہے اور انہیں ورثے میں ایک روشن اور جمہوری پاکستان دے کر جانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس تحریک میں شامل ہونے والے افراد کی سیاسی وابستگیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی اور وہ اپنی پسندیدہ جماعت میں رہتے ہوئے بھی اس کا حصہ بن سکتے ہیں، تاہم تحریک میں انتہا پسند، غیر جمہوری یا اقتدار کے خواہش مند عناصر کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ افراد یا دھڑوں کے بجائے محض آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اور اندرونی قومی تنازعات طاقت کے بجائے مکالمے اور رابطوں کے ذریعے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کی سول سوسائٹی کو فرسودہ نظام سے نجات اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔