LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند اتحادی افواج کے یمن میں حوثیوں کے 50 اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے حتا میں 1.4 ارب درہم کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید

تمباکو کے پودے میں کینسر کی اہم دوا تیار کرنے میں سائنس دانوں کو کامیابی

Web Desk

27 November 2026

سائنس دانوں نے تمباکو کے ایک مخصوص پودے کو استعمال کرتے ہوئے کینسر کے علاج میں کام آنے والی اہم دوا پیسلی ٹیکسل (Paclitaxel) کی تیاری کا مکمل حیاتیاتی عمل تشکیل دے دیا ہے۔ ٹیکسال (Taxol) کے نام سے بھی جانی جانے والی اس دوا کی تیاری میں ہونے والی یہ پیش رفت مستقبل میں قدرتی ذرائع، خصوصاً یو (Yew) کے درختوں پر انحصار کم کرنے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

23 نومبر کو سائنسی جریدے نیچر کیمیکل بائیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے سائنس دان سوٹیریوس کامپرانیس کی سربراہی میں محققین نے یونیورسٹی آف ایتھنز اور فیوم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر تمباکو کی ایک قسم نیکوٹیانا بینتھامیانا (Nicotiana benthamiana) میں پیسلی ٹیکسل کی حیاتیاتی تیاری کا مکمل طریقہ کامیابی سے تیار کیا۔

پیسلی ٹیکسل کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک اہم دوا ہے، تاہم اس کی پیچیدہ کیمیائی ساخت اور قدرتی طور پر محدود دستیابی کے باعث اسے تیار کرنا آسان نہیں۔ اس سے پہلے بھی سائنس دانوں نے اس دوا کی تیاری کے مختلف مراحل کو حیاتیاتی طریقوں سے مکمل کرنے کی تجاویز پیش کی تھیں، لیکن نئی تحقیق میں پہلی مرتبہ پورے عمل کو ایک ساتھ کامیابی سے تشکیل دینے اور اس کی تصدیق کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تحقیق کے دوران ماہرین نے دوا کی تیاری میں شامل مختلف مراحل، خامروں کی سرگرمیوں اور درمیان میں بننے والے کیمیائی مرکبات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان مرکبات کو الگ کر کے نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس (این ایم آر) تکنیک کے ذریعے ان کی ساخت کی بھی تصدیق کی گئی، جس سے حیاتیاتی عمل کے مختلف حصوں کو سمجھنے میں مدد ملی۔

محققین کے مطابق پیسلی ٹیکسل کی تیاری کا عمل پودے کے کسی ایک حصے تک محدود نہیں، بلکہ اس کے مختلف مراحل خلیے کے متعدد حصوں میں مکمل ہوتے ہیں۔ ان میں پلاسٹڈز، اینڈوپلازمک ریٹیکیولم، سائٹوپلازم اور پیروکسی سومز شامل ہیں، اور اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے ان خلیاتی حصوں کے درمیان درمیانی کیمیائی مرکبات کی منتقلی بھی ضروری ہوتی ہے۔

اس تحقیق کی ایک اہم کامیابی دوا کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہے۔ سائنس دانوں نے مخصوص جینیاتی اور حیاتیاتی طریقے اختیار کر کے پیسلی ٹیکسل کی پیداوار 500 گنا سے زیادہ بڑھائی۔ اس عمل کے نتیجے میں ایک گرام خشک پودے سے 61.05 مائیکروگرام دوا حاصل کی گئی، جو یو کے درخت کی چھال سے حاصل ہونے والی مقدار کے قریب بتائی گئی ہے۔

ماہرین کے نزدیک یہ پیش رفت دوا کی تیاری کے لیے ایک متبادل حیاتیاتی ذریعہ فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ تاہم اس طریقے کو بڑے پیمانے پر تجارتی پیداوار اور ادویات کی فراہمی کے لیے قابلِ عمل بنانے سے پہلے مزید تحقیق اور جانچ کی ضرورت ہوگی۔