LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فلائی دبئی کا 3 دسمبر سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان برطانیہ میں نقل مکانی کی شرح 30 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جنوبی کوریا کا ایران کے خلاف جنگ میں شرکت سے انکار نوآبادیاتی پالیسیاں باعثِ زوال، مغرب شرائط مسلط کرنے کے بجائے مذاکرات کرے: سرگئی لاوروف امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید برطانیہ کی روس پر حملوں کی منصوبہ بندی، زیلنسکی ماسکو اور نیٹو میں تصادم چاہتے ہیں: ماریہ زخارووا گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل زرمبادلہ کے ذخائر میں 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید

Web Desk

26 November 2026

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ حالات میں بدمزگی پیدا ہو، اور اگر کوئی ریلی یا احتجاج ہو تو حکومت کا فرض ہے کہ وہ شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے۔

شاہی سید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے مصطفیٰ کمال کو میز پر بیٹھ کر بات کرنے کا مشورہ دیا تھا، جبکہ ڈاکٹر قادر مگسی سے بھی ان کی بات چیت ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں اصل بیماری کرپشن ہے، لہٰذا اس سنگین مسئلے سے عوامی توجہ ہٹانے کے لیے کسی قسم کا ڈراما نہ کیا جائے۔ شاہی سید نے زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ کرپشن کے خلاف متحد ہو جائیں۔