پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
25 November 2026
پاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت کینیا کے وزیر صحت کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے آغا خان یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کینیا کے وزیر صحت سے اہم ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ (DRAP) اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران آغا خان یونیورسٹی کی صحت کے شعبے میں خدمات، طبی تعلیم اور تحقیق میں اشتراک سمیت پاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔
ملاقات سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے اور پاکستان و کینیا کے درمیان باہمی تعاون سے صحت کی سہولیات کا معیار مزید بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، کیونکہ حکومتِ پاکستان صحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آغا خان یونیورسٹی طبی تعلیم، جدید تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور پاکستان سمیت مشرقی افریقہ میں صحت کی سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار
25 November 2026
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
25 November 2026
سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ
25 November 2026
ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
25 November 2026
190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
25 November 2026
این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش
25 November 2026
سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل
25 November 2026
صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور
25 November 2026