ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں آج عدالتی کارروائی معطل
Web Desk
26 November 2026
وفاقی آئینی عدالت میں جمعہ 27 نومبر کو کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ریڈ زون کی بندش اور وکلا، سائلین اور عدالتی عملے کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کے پیشِ نظر 27 نومبر کو عدالتی کام معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ اس روز عدالت کی تمام کاز لسٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 2026 کے رول 5(2) کے تحت عدالتی کارروائی معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
فیصلے کے تحت وفاقی آئینی عدالت کے افسران اور عملہ 27 نومبر کو گھر سے کام (ورک فرام ہوم) کریں گے، تاہم انہیں اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید برآں نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی چاروں برانچ رجسٹریاں معمول کے عدالتی اور انتظامی امور کی انجام دہی کے لیے کھلی رہیں گی۔ یہ نوٹیفکیشن چیف جسٹس کی باضابطہ منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کوئی بھی یہ نہیں چاہتا بدمزگی ہو، ریلی یا احتجاج پر بھرپور سکیورٹی دی جائے: شاہی سید
26 November 2026
برطانیہ کی روس پر حملوں کی منصوبہ بندی، زیلنسکی ماسکو اور نیٹو میں تصادم چاہتے ہیں: ماریہ زخارووا
26 November 2026
گورنر راج کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا ہے: فیصل کریم کنڈی
26 November 2026
صدر پوتن نے آرکٹک خطے کی ترقی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے نئی حکمت عملی منظور کر لی
26 November 2026
ہلاک فوجیوں کی لاشوں کا ایک اور تبادلہ: یوکرین کو 250، روس کو 22 لاشیں موصول
26 November 2026
اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
26 November 2026
سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کا میزائل لانچ پیڈ تباہ کرنے کا دعویٰ
26 November 2026
اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی امن پر تبادلہ خیال
26 November 2026