LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیراعظم سندھ حکومت کا غیر قانونی تعمیرات فوری روکنے اور عمارتیں مسمار کرنے کا حکم آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان پنجابی زبان کی بحالی کیلئے یونیورسٹیوں میں تدریس اور فنڈ کے قیام کی تجویز کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ

Web Desk

26 November 2026

حکومت نے ملک بھر کے بجلی صارفین کو ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کے لیے اکتوبر سے دسمبر 2026 تک کے تین ماہ کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی شرح پیشگی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق تین ماہ کے لیے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں استحکام لانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت اکتوبر تا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ محض 83 پیسے فی یونٹ تک محدود رکھا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سہ ماہی بنیادوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ طے کرنے سے صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں اچانک اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال سے تحفظ ملے گا۔

ترجمان نے گزشتہ دو سال کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جب مارچ 2024 میں موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو بجلی کا قومی اوسط ٹیرف 53 روپے 4 پیسے فی یونٹ تھا، جس میں مارچ 2026 تک 8 روپے 76 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی اور اوسط ٹیرف 44 روپے 28 پیسے فی یونٹ پر آ گیا۔ اسی طرح صنعتی شعبے کے لیے بجلی کا ٹیرف 62 روپے 99 پیسے سے کم ہو کر 44 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہ گیا، یوں دو سال کے دوران صنعتی بجلی کے نرخوں میں مجموعی طور پر 18 روپے 49 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا، تاہم حکومت نے اپریل سے ستمبر 2026 تک صارفین کو فی یونٹ 6 سے 7 روپے کے ممکنہ اضافی بوجھ سے بچائے رکھا اور اس تمام عرصے میں فیول اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اوسط اضافہ محض 2 روپے 38 پیسے فی یونٹ رہا۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ سردیوں کے موسم میں پن بجلی کی پیداوار کم ہونے کے باعث تھرمل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر انحصار بڑھ جاتا ہے اور بعض مہینوں میں تھرمل ایندھن کا حصہ 80 فیصد سے بھی تجاوز کر جاتا ہے۔ اسی صورتحال کے پیشِ نظر پاور ڈویژن نے فیول ایڈجسٹمنٹ کا نیا “فارورڈ لکنگ میکنزم” بھی تجویز کر دیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد نیپرا کو نئے طریقہ کار پر عملدرآمد کے لیے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کی جائیں گی۔