LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان

ایلون مسک کا امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان

Web Desk

26 November 2026

معروف ٹیکنالوجی کمپنی “اسپیس ایکس” کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کر دیا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے یہ بڑا اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے محض چند گھنٹوں بعد کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے پیغام میں ایلون مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے جبکہ دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر فراہم کریں گے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے حصص اگلے ماہ منتقل کر دیے جائیں گے، تاہم ان کی ذاتی جانب سے دیا جانے والا شیئر اگلے سال جون میں منتقل ہوگا جب ان کے اپنے حصص کی فروخت پر عائد لاک اپ پابندی کی مدت ختم ہو جائے گی۔

اس سے قبل بدھ کے روز اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ ہر فعال “ٹرمپ اکاؤنٹ” (Trump Account) میں کمپنی کے نئے جاری کردہ کلاس اے کامن اسٹاک کا ایک شیئر شامل کیا جائے گا، جس کے مساوی شیئرز ایلون مسک ذاتی حیثیت میں عطیہ کریں گے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اکاؤنٹ ایک ایسا حکومتی پروگرام ہے جس کا مقصد 18 سال سے کم عمر امریکی بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں شراکت داری کا موقع فراہم کرنا ہے، اور وائٹ ہاؤس کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسپیس ایکس کے ایک شیئر کی قیمت 127.44 ڈالر پر بند ہوئی تھی، جس کے حساب سے امریکی بچوں کو فراہم کیے جانے والے ان حصص کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔ دوسری جانب ایلون مسک مصنوعی ذہانت کی صنعت میں اسپیس ایکس کے کردار کو تیزی سے وسعت دینے کے خواہاں ہیں، تاہم خلائی و کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کے اس پھیلاؤ کے ماحولیاتی اثرات اور ٹیکنالوجی کے ارب پتی افراد کے بڑھتے ہوئے معاشی و سیاسی اثر و رسوخ پر ماہرین کی جانب سے خدشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔