LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

پولیس یونیفارم میں ویڈیو شوٹ: صبا قمر کے خلاف مقدمے کی درخواست

Web Desk

25 December 2025

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر پولیس کی وردی پہن کر ویڈیو شوٹ کروانے کے باعث قانونی مشکل میں پھنس گئی ہیں۔ پولیس یونیفارم کے مبینہ غلط استعمال پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج الیاس ریحان نے صبا قمر کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار وسیم زوار نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں صبا قمر کو ڈریسنگ روم میں پولیس یونیفارم پہنے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ انہوں نے ایس پی کا بیج بھی لگایا ہوا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق پولیس یونیفارم پہننے سے قبل متعلقہ محکمے سے این او سی لینا ضروری ہوتا ہے، جو اس معاملے میں حاصل نہیں کیا گیا۔ وسیم زوار کے مطابق انہوں نے تھانہ پرانی انار کلی میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 14 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔