19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
Web Desk
25 November 2026
ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شریک ہیں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورین سفیر ہان سنگ ہو نے کہا کہ پاکستان میں تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے کوریا ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا کیونکہ یہاں اس کھیل کا مستقبل نہایت روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے انعقاد اور باہمی روابط کے ذریعے پاکستان اور کوریا کی دوستی مزید مضبوط ہو گی۔
اس موقع پر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل نبیل احمد رانا نے کہا کہ ملک کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے اور نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے اسے قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار کرنا فیڈریشن کا مشن ہے، جبکہ تائیکوانڈو کا معیار بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ 19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 28 نومبر تک جاری رہے گی، جس میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور چاروں صوبوں کے کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026
عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
24 November 2026
ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
24 November 2026