عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
Web Desk
24 November 2026
پاکستان کے سابق عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی حریف کو باآسانی شکست دے کر عالمی اسنوکر کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، جبکہ ایونٹ میں شریک دیگر تینوں پاکستانی کھلاڑی بھی اگلے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ عمان میں جاری عالمی اسنوکر کپ کے دوسرے روز پاکستان کے محمد آصف، اسجد اقبال اور مبشر رضا نے اپنے دونوں میچز میں فتح حاصل کی، جہاں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے پہلے بنگلہ دیش کے نظام الدین احمد کو زیر کیا اور بعد ازاں بھارتی حریف ملکیت سنگھ کو بھی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ دوسری جانب پاکستانی کھلاڑی رانا عارف بھارتی حریف دھیتا مہرہ کے ہاتھوں شکست کے باوجود مجموعی کارکردگی کی بنیاد پر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026
ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
24 November 2026