صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے عزم کا اعادہ
Web Desk
25 November 2026
خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الگ الگ خصوصی پیغامات میں خواتین کے حقوق، تحفظ اور مساوات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے اور 1973ء کے آئین کے آرٹیکل 14، 25 اور 34 ہر فرد کی عزت، مساوات اور قومی زندگی میں خواتین کی شمولیت کے ضامن ہیں، جسے شہید بینظیر بھٹو نے ویمن بینک اور پولیس اسٹیشنز کے قیام سے عملی شکل دی؛ انہوں نے زور دیا کہ ہراسانی، تیزاب گردی اور غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور بروقت انصاف کی فراہمی ناگزیر ہے جبکہ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہونے والے تشدد سے نمٹنے کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ردعمل ضروری ہے، اور بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان 2026 میں خواتین کا تحفظ شامل کیا گیا ہے اور متاثرہ خواتین قانونی مدد کے لیے ہیلپ لائن 1099 پر رابطہ کر سکتی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومتِ پاکستان قوم کی ہر بیٹی کی عزت و وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور آج سے خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کا آغاز ہو رہا ہے جو 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی دن تک جاری رہے گی؛ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 1996 سے سیڈا (CEDAW) کنونشن کا فریق ہونے کی حیثیت سے خواتین کے تحفظ کا عہد کر چکا ہے اور گھروں، کام کی جگہوں، عوامی مقامات و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہونے والے تشدد کے واقعات کے تدارک اور متاثرین کی معاونت کے لیے صوبوں، پارلیمان، عدلیہ، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ مذہبی علما، اساتذہ، ذرائع ابلاغ اور معاشرتی رہنماؤں کو بھی چاہیے کہ وہ اسلام کی جانب سے دیے گئے خواتین کے باوقار مقام اور بنیادی حقوق کے مطابق نقصان دہ رویوں کو بدلنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور مالدیپ کا تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
ٹرمپ انتظامیہ کا جنگ ختم کرنے کیلئے سخت گیر ایرانی رہنماؤں کو قتل کرنے پر غور
25 November 2026
خواتین میری ریڈ لائن، تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: مریم نواز
25 November 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2026 کے دوسرے سپر مون کا نظارہ
25 November 2026
محمد ذیشان کی خلا میں روانگی تاریخی لمحہ، جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا: احسن اقبال
25 November 2026
خلائی مشن شین ژو 24 خلا میں پہنچ گیا، فخر پاکستان محمد ذیشان علی نے تاریخ رقم کردی
25 November 2026
سپارکو کی جانب سے ’’سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل‘‘ جاری
25 November 2026
خلائی سفرمیں تاریخی پیشرفت: قوم کا محمد ذیشان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
25 November 2026