چاندنی رات کا جادو: پاکستان میں آج سپر مون دیکھا جاسکے گا
Web Desk
24 November 2026
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں آج 24 نومبر کی رات سال کا دوسرا سپر مون آسمان کو روشن کرے گا، جسے روایتی طور پر ’بیور مون‘، ’فروسٹ مون‘ یا ’فریزنگ مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔ فلکیاتی رپورٹس کے مطابق چاند گرین وچ معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 53 منٹ جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 7 بج کر 53 منٹ پر مکمل ہوگا اور اس دوران مشہور ستاروں کے جھرمٹ ’سیون سسٹرز‘ کے قریب سے گزرے گا، جس سے رات کے آسمان کا ایک نہایت دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند اپنے بیضوی مدار میں گردش کرتے ہوئے جب زمین کے سب سے قریب ترین مقام (پیریجی) پر ہوتا ہے تو اسے سپر مون کہا جاتا ہے، جس کے باعث یہ معمول کے مکمل چاند کے مقابلے میں کچھ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے، جبکہ غروبِ آفتاب کے بعد افق کے قریب ’مون الیوژن‘ یعنی بصری تاثر کی وجہ سے اس کی جسامت مزید نمایاں محسوس ہوتی ہے۔ کراچی میں چاند شام تقریباً 5 بج کر 18 منٹ پر طلوع ہوگا جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں طلوعِ قمر کے اوقات مختلف ہوں گے، اور صاف آسمان کی صورت میں اس دلکش نظارے کو کسی دوربین یا خصوصی آلے کے بغیر عام آنکھ سے بھی واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، تاہم تیز مصنوعی روشنی سے دور اور واضح مشرقی افق والے مقامات سے یہ منظر زیادہ خوبصورت دکھائی دے گا۔
متعلقہ عنوانات
ڈیجیٹل نظام کو قابل اعتماد اور محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: شزا فاطمہ
24 November 2026
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
23 November 2026
اے آئی سے امتحان میں نقل کا سکینڈل، جنوبی کوریا میں وزیر تعلیم مستعفی
23 November 2026
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب
23 November 2026
زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی مرمت 6 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان
23 November 2026
گوگل سرچ بٹن ختم، روایتی انداز بدلنے کا فیصلہ
23 November 2026
پرائیویسی کی یقین دہانی، سِگنل نے سکرین شاٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا
23 November 2026