سیاسی جماعتیں غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ کریں تو پاکستان بچ جائے گا,محمود خان اچکزئی
Web Desk
24 November 2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں قومی حکومت تشکیل دینے اور آئین کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاہور جب خاموش ہوتا ہے تو ہمیں خطرناک حالات سے گزرنا پڑتا ہے، ہم آئین کی بحالی کے لیے نکلے ہیں اور عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جبکہ تحریک انصاف کو بھی الرٹ ہونا ہوگا کیونکہ کہا جا رہا ہے کہ دوسروں کی طرح کمپرومائز کرو ورنہ مائنس عمران خان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک فوج اور جاسوسی اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا تاہم پاکستان کے لیے فوج چاہیے، فوج کے لیے پاکستان نہیں ہونا چاہیے، اور سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گی تو پاکستان بچ جائے گا، حتیٰ کہ اگر وہ خود اور علامہ ناصر بھی غیر جمہوری قوتوں سے ہاتھ ملائیں تو ان کا خون بھی معاف ہے۔ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ پاکستان کی تشکیل صوبوں سے ہوتی ہے، معدنیات سمیت ملکی وسائل عوام کی ملکیت ہیں، ہمیں اپنی غلطیاں ماننی چاہئیں اور اگر عقل کے ناخن نہ لیے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں، جبکہ جس پاکستان میں ہر ذات اور مذہب کے لوگ خوش ہوں گے وہ قیامت تک قائم رہے گا اور اس دن سے ڈرنا چاہیے جب غریب باہر نکلے گا۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
ایران کے مطالبات پورے ہونے تک مذاکرات نہیں ہوں گے: باقر قالیباف
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026
ہم سسٹم کے اندر رہ کر تبدیلی اور عدلیہ میں اصلاحات چاہتے ہیں،بیرسٹر گوہر خان
24 November 2026
ایران کا جغرافیائی حجم کے باعث زمینی محاصرہ ناممکن ہے: عباس عراقچی
24 November 2026
ایران اور امریکا میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: قطری وزیراعظم
24 November 2026