ملتان سلطان نے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت اہم آسٹریلوی فاسٹ بولر کو سائن کرلیا
Web Desk
24 November 2026
ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 12 کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے تحت آسٹریلوی فاسٹ بولر لانس مورس کو سائن کر لیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے لانس مورس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل میلبورن اسٹارز، پرتھ اسکورچرز اور ویسٹرن آسٹریلیا کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں، جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملتان سلطانز کا حصہ بننے کا پہلے بھی سوچ رکھا تھا۔ ملتان سلطانز کے سی ای او گوہر شاہ نے لانس مورس کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تیز ترین بولرز میں شمار ہونے والے لانس مورس کی شمولیت سے ملتان سلطانز کا کمبی نیشن بہترین بنے گا اور وہ پی ایس ایل 12 میں سب سے تیز گیند باز ہوں گے۔ گوہر شاہ نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز ایک ایک کھلاڑی پر فوکس کرتی ہے اور ان کا بھرپور خیال رکھتی ہے، اور جس طرح شائقین نے پی ایس ایل 11 میں ناہید رانا کی بولنگ سے لطف اٹھایا، اسی طرح اس مرتبہ لانس مورس کی تیز گیند بازی سے محظوظ ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی مالدیپ میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قیام کے مجوزہ پراجیکٹ پرکام کر رہا ہے، محسن نقوی
25 November 2026
پی ایس ایل12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ کیلئے اہم اعلان
25 November 2026
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 12 کیلئے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیا
25 November 2026
19ویں کورین ایمبیسیڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا اسلام آباد میں آغاز
25 November 2026
ویبھو سوریاونشی کی دھواں دار بیٹنگ، لسٹ اے کرکٹ میں کئی عالمی ریکارڈز پاش پاش
24 November 2026
پاکستان کیخلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے بال ٹیمپرنگ پلان کا انکشاف
24 November 2026
بابر اعظم نے ٹی 20 میچ میں 86 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلا دی
24 November 2026
عالمی سنوکر کپ: محمد آصف بھارتی حریف کو ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
24 November 2026