LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ بلوچستان میں دشمن عناصر ریاست اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنا چاہتے ہیں: فیلڈ مارشل

پی ایس ایل کی نئی ٹیمیں خریدنے کیلئے 12 پارٹیوں نے بڈز جمع کرادیں

Web Desk

24 December 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے جاری ٹینڈر کے غیر معمولی اور حوصلہ افزا نتائج کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق مقررہ تاریخ تک 12 پارٹیوں نے باضابطہ بڈز جمع کروائے، جن کا تعلق دنیا کے پانچ براعظموں—امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور پاکستان—سے ہے، جو پی ایس ایل کی عالمی مقبولیت اور کشش کو ظاہر کرتا ہے۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق بڈنگ کے اس مرحلے کے نتائج 27 دسمبر کو سامنے آئیں گے۔ اس کے بعد اگلے مرحلے میں تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں 8 جنوری کو اوپن کمپیٹیشن کے ذریعے دو نئی ٹیمیں خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس عمل کو شفاف، مسابقتی اور عالمی معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے عزم ظاہر کیا ہے، تاکہ پی ایس ایل کی مزید توسیع اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔