امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
Web Desk
23 November 2026
گریمی ایوارڈ یافتہ معروف امریکی پاپ گلوکارہ مائلی سائرس نے اپنے دیرینہ ساتھی اور لاس اینجلس کے راک بینڈ ’لیلی‘ (Liily) کے 28 سالہ ڈرمر میکس مورانڈو سے کیلیفورنیا میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لی ہے۔ گلوکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی شادی کی خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں مختصراً ’’M + M‘‘ اور شادی کی تاریخ ’’21.11.26‘‘ درج کی، جن میں مائلی سائرس سفید رنگ کے بیک لیس سلک گاؤن جبکہ میکس مورانڈو روایتی سیاہ سوٹ اور سفید شرٹ میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مائلی سائرس اور میکس مورانڈو تقریباً پانچ برس سے ایک ساتھ ہیں اور ان کی پہلی ملاقات 2021 میں ایک بلائنڈ ڈیٹ کے ذریعے ہوئی تھی، جبکہ شادی سے محض ایک ماہ قبل دونوں نے ہالی ووڈ بول میں ایک ساتھ ’لیٹس گیٹ میریڈ‘ گانا بھی پیش کیا تھا جو گلوکارہ کے تازہ اسٹوڈیو البم ’باس پرسویڈز‘ میں شامل ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مائلی سائرس کی پہلی شادی آسٹریلوی اداکار لیام ہیمس ورتھ سے ہوئی تھی تاہم وہ رشتہ زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکا اور 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
23 November 2026
ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی آج برسی منائی جا رہی ہے
23 November 2026
پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے
23 November 2026
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026