LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا

Web Desk

23 November 2026

موجودہ دور میں جہاں ملازمت سے برطرفی کی خبر ملازمین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیتی ہے، وہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ریڈٹ‘ پر ایک ایسے سافٹ ویئر انجینئر کی کہانی وائرل ہو رہی ہے جو نوکری سے نکالے جانے پر افسردہ ہونے کے بجائے خوشی سے جھوم اٹھا۔ ایک بڑی ٹیک کمپنی میں پانچ سال سے کام کرنے والے اس انجینئر نے بتایا کہ شہر کی تبدیلی کے بعد جب اس نے کمپنی کے اندر اپنا شعبہ بدلا تو نئی ٹیم کے انتہائی منفی رویے، عدم تعاون اور توہین آمیز تنقید نے اس کا اعتماد متزلزل کر دیا تھا اور وہ روزانہ ذہنی تناؤ کے باعث استعفیٰ دینے کا سوچتا تھا مگر فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا۔ اسی دوران کمپنی کی جانب سے ملازمین کی چھنٹنی کے اعلان پر اس نے خود اپنے منیجر اور ڈائریکٹر سے درخواست کی کہ اسے بھی فارغ کیے جانے والے ملازمین کی فہرست میں شامل کر لیا جائے۔ کمپنی نے بالآخر اسے برطرف کرتے ہوئے ایک شاندار مالی پیکیج دیا جس میں بنیادی سیورنس، پانچ سالہ سروس بونس، ری لوکیشن بونس، بچی ہوئی چھٹیوں کی ادائیگی اور جنوری تک کی تنخواہ سمیت مجموعی طور پر تقریباً 15 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم شامل تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بعض اوقات ملازمت کا چھن جانا بھی زندگی میں بڑی راحت اور فائدے کا سودا ثابت ہوتا ہے۔