شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
Web Desk
23 November 2026
لاہور پولیس نے پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ طور پر قبضے کی کوشش اور دھمکیاں دینے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق لاہور کی ملت پارک پولیس نے گلوکارہ شازیہ منظور کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی اور نامزد ملزمان سہیل اور بینش کو حراست میں لے لیا، جن پر گلوکارہ سے جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے اور متنازع جائیداد پر پہنچ کر کرایہ داروں کو دھمکانے کے الزامات عائد ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف دھمکیاں دینے اور خواتین کو ہراساں کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں قبضہ مافیا اور شہریوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
23 November 2026
ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی آج برسی منائی جا رہی ہے
23 November 2026
پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کو رخصت ہوئے 43 برس بیت گئے
23 November 2026
ٹک ٹاکر کی مہندی تقریب میں دو افراد کی ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت
21 November 2026
حنا جاوید قتل کیس: پولیس نے چالان میں گھریلو ملازم ذیشان کو مرکزی ملزم قرار دے دیا
21 November 2026
روسی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین کی کامیابی کا خصوصی ذکر
21 November 2026
سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس، ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا
20 November 2026
شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
20 November 2026