دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
Web Desk
20 November 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی بڑی بین الاقوامی ٹیکنالوجی نمائش ’جیٹیکس گلوبل 2026ء‘ کا انعقاد 7 سے 11 دسمبر تک نئے انداز میں شہر کے دو اہم مقامات پر کیا جائے گا، جس کے تحت 7 دسمبر کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جیٹیکس سمٹ ہوگی جبکہ 8 سے 11 دسمبر تک مرکزی نمائش گاہ ایکسپو سٹی دبئی کے دبئی ایگزیبیشن سینٹر میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش اور مختلف کانفرنسیں منعقد ہوں گی۔ منتظمین کے مطابق اس عالمی ایونٹ میں مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال، سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل معیشت، جدید کمپیوٹنگ اور مستقبل کی صنعتی ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ سمٹ میں حکومتی نمائندے، عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان، سرمایہ کار اور نئے کاروباری ادارے شریک ہو کر جدید ٹیکنالوجی کے معاشی اثرات اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے، جس کے لیے بین الاقوامی شرکا کی رجسٹریشن سے متعلق تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026