بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ
Web Desk
20 November 2026
متحدہ عرب امارات میں عالمی بیوٹی انڈسٹری کی معروف تجارتی نمائش ’بیوٹی ورلڈ دبئی‘ کے اگلے ایڈیشن کی تاریخوں اور نئے مقام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
نمائش کے منتظمین ’میسے فرینکفرٹ مڈل ایسٹ‘ (Messe Frankfurt Middle East) کے مطابق یہ تین روزہ بین الاقوامی نمائش 19 سے 21 اکتوبر 2027ء تک دبئی ایگزیبیشن سینٹر (DEC)، ایکسپو سٹی دبئی میں منعقد ہوگی۔ گزشتہ ایڈیشن کے بعد نمائش کی ایکسپو سٹی منتقلی کو اس عالمی ایونٹ کے ایک نئے مرحلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء میں کاسمیٹکس، جلد کی دیکھ بھال، پرفیوم، ہیئر کیئر، سیلون مصنوعات، بیوٹی ٹیکنالوجی اور پیکیجنگ سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ بین الاقوامی کمپنیوں کو شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ منتظمین کے مطابق نمائش میں عالمی برانڈز، مینوفیکچررز، ڈسٹری بیوٹرز اور کاروباری ادارے اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے کے ساتھ ساتھ نئے تجارتی مواقع اور بیوٹی انڈسٹری کے جدید رجحانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بیوٹی ورلڈ دبئی کا 2026ء کا تیسواں ایڈیشن دبئی ورڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہوا تھا، جس میں عالمی برانڈز، معروف بیوٹی ماہرین اور پرفیوم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی۔ اس نمائش کے دوران بیوٹی ٹیکنالوجی، کاسمیٹکس اور پرفیوم سازی سے متعلق کانفرنسیں، براہِ راست مظاہرے اور ماسٹر کلاسز بھی منعقد کی گئی تھیں، جبکہ آئندہ ایڈیشن کے لیے منتظمین نے نئے مقام پر بین الاقوامی کاروباری روابط کو مزید وسعت دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
منتظمین کے مطابق بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء میں شرکت کے خواہش مند کاروباری اداروں اور تجارتی نمائندوں کے لیے ابتدائی معلومات نمائش کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ یہ ایونٹ صرف تجارتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے ہوگا، جبکہ داخلے کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ نئے ایڈیشن کے مقررین، خصوصی پروگراموں اور دیگر تفصیلات کا اعلان آئندہ کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026
افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل
20 November 2026
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026