LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

امریکی مصور نے 43.5 سیکنڈ میں سٹیچو آف لبرٹی کی تصویر بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

Web Desk

19 November 2026

گنیز ورلڈ ریکارڈز کا 22 واں سالانہ عالمی دن جمعرات کو منایا جا رہا ہے، جس کے موقع پر دنیا بھر میں قائم ہونے والے نئے اور منفرد عالمی ریکارڈز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان منفرد کارناموں میں امریکی پرفارمنس پینٹر ڈیوڈ گیریبالڈی نے محض 43.5 سیکنڈ میں امریکا کے مشہور تاریخی مجسمے ’سٹیچو آف لبرٹی‘ (مجسمہ آزادی) کی پینٹنگ بنا کر تیز ترین مصوری کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ گیریبالڈی نے یہ کارنامہ نیویارک سٹی کے ساحلی مقام پر انجام دیا، جہاں سے سٹیچو آف لبرٹی کا منظر واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔ اس منفرد اعزاز کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گیریبالڈی نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ تھا، جس میں روایتی اسٹیج پرفارمنس کے بجائے مکمل توجہ رفتار پر مرکوز رکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے لیے اور دنیا کے لیے ایک نیا معیار قائم کرنا چاہتے تھے، اور انہیں امید ہے کہ ان کا یہ کارنامہ بچوں اور بڑوں کو بڑے اہداف کے حصول کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دے گا، کیونکہ کوشش کے دوران انسان خود بخود عظیم بن جاتا ہے۔

اس موقع پر گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل جج مائیکل ایمپرک نے اس کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی دن منانے کا مقصد ایسے یادگار اور غیر معمولی کارناموں کا جشن منانا ہے، اور نیویارک کے ساحل پر مجسمہ آزادی کی پینٹنگ بنا کر ریکارڈ قائم کرنا اس دن کے لیے ایک بہترین انتخاب تھا۔