بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
Web Desk
19 November 2026
ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے تمام سرکاری و نجی اسکولز 22 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے، جبکہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فاطمہ جناح 20 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے، جن کی عمارتیں سکھ یاتریوں کی رہائش کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
اسی طرح گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج بوائز 20 سے 25 نومبر تک بند رہے گا، جبکہ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج ویمن اور نجی کالجز 23 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے اور تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026