LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز

Web Desk

19 November 2026

مریکی اخبار ’دی نیویارک ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر 4 سے 7 روزہ فضائی حملوں میں تعاون کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل نے اس مجوزہ کارروائی کے دوران ایران کی جوہری اور توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر خاص زور دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ ایران کے ہتھیار بنیادی طور پر دفاعی مقاصد اور حملوں کی روک تھام کے لیے ہیں، جبکہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ سے خود اسرائیل کے اندرونی سیاسی حالات متاثر ہونے کا شدید خدشہ ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو اسرائیل میں ’قومی یکجہتی کی حکومت‘ کے قیام اور اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔