صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا
Web Desk
19 November 2026
صومالیہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے، جبکہ ابوظہبی سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالی وزیرِ اطلاعات نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ صومالیہ کے خلاف مبینہ جارحیت میں متحدہ عرب امارات کی مدد کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ملک کے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ عرب امارات کی مبینہ جارحیت کے خلاف متحد ہو جائیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے صومالیہ کے ان الزامات اور سفارتی اقدامات پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026
قطر پاکستان میں جدید فائرنگ رینج تعمیر کرے گا، پولیس افسران کے تبادلے کا پروگرام بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
شہباز شریف کی آسیان سیکرٹری جنرل سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال
19 November 2026