شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
Web Desk
19 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (ایپیک) سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک اہم سہ فریقی ملاقات میں ایران جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی اور روسی دونوں رہنما اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے ایران کو بھی اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں۔
چین سے واپسی پر صدارتی طیارے ’ائیر فورس ون‘ میں امریکی میڈیا ادارے ایکسیوس سے مختصر ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران سے متعلق کسی بھی حتمی فیصلے میں جلد بازی نہیں کر رہے، اور نئے سال کے آغاز کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر دیکھیں گے کہ آگے کیا ہوتا ہے۔
قبل ازیں آج ہی فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا کو چین یا روس کی کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026