میٹا کا انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجنگ کو الگ ایپ بنانے کا فیصلہ
Web Desk
19 November 2026
سوشل میڈیا کمپنی میٹا انسٹاگرام کے چیٹ فیچرز کو مرکزی پلیٹ فارم سے الگ کر کے نئی میسجنگ ایپ ’’ڈائریکٹ‘‘ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین انسٹاگرام پر پوسٹس اور ریلز دیکھے بغیر ایک دوسرے سے براہِ راست بات چیت کر سکیں گے۔
اس نئی ایپ کے ذریعے صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوسروں کو پیغامات بھیج سکیں گے، جبکہ اس اقدام کا بنیادی مقصد میسجنگ کے تجربے کو مزید آسان اور صارفین کے لیے مخصوص بنانا ہے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام میں ڈائریکٹ میسجنگ کا فیچر 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ذریعے صارفین اس فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم پر پیغامات کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے تھے۔ اب میٹا اس فیچر کو فیس بک میسنجر کی طرز پر مرکزی ایپ سے الگ کر کے ایک مستقل میسجنگ ایپ کی شکل دینے جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی ایپ میں ون آن ون اور گروپ چیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ ڈرائنگ، ذاتی نوعیت کے اسٹیکرز، وائس ایفیکٹس اور چیٹ تھیمز سمیت انسٹاگرام کے متعدد فیچرز بھی اس میں شامل کیے جائیں گے۔ فی الحال یہ نئی ایپ صرف ترکیہ اور تھائی لینڈ کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور میٹا کے مطابق 13 سال سے زائد عمر کے افراد ہی اس ایپ کو استعمال کر سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
13 سال کا انتظار ختم، گیمرز کی موجیں، جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز
19 November 2026
بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کیلئے الیکٹرانک کنگھا تیار
19 November 2026
عالمی پولیس سمٹ، دبئی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید تفتیشی نظام متعارف
19 November 2026
پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مشن پر روانگی کے لئے تیار
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
پاکستانی تیار ہو جائیں! آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی برسات ہوگی: سپارکو
17 November 2026
دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز فراہمی کی راہ ہموار
17 November 2026
واٹس ایپ اسٹیٹس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، لوکیشن شیئرنگ آسان
16 November 2026