سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
Web Desk
18 November 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں عالمی کرپٹو کرنسی اور بلاکچین کانفرنس ’’بلاکچین لائف 2026ء‘‘ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں، جبکہ ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے منتظمین نے آخری موقع فراہم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
یکم اور 2 دسمبر کو دبئی فیسٹیول سٹی کے فیسٹیول ایرینا میں منعقد ہونے والے اس سترہویں عالمی فورم میں 130 سے زائد ممالک سے 15 ہزار سے زیادہ سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور ماہرین کی آمد متوقع ہے۔ کانفرنس کی آفیشل ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی انتہائی زیادہ طلب اور قیمتوں میں مزید اضافے کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ منتظمین نے گزشتہ دو برسوں کے دوران ایونٹ شروع ہونے سے پہلے تمام ٹکٹ مکمل فروخت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے شرکاء کو بروقت رجسٹریشن کی ترغیب دی ہے۔
بلاکچین لائف 2026ء کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس وقت اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت 189 امریکی ڈالر، بزنس ٹکٹ کی 329 ڈالر اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 999 ڈالر درج ہے۔ منتظمین کے جاری کردہ قیمتوں کے شیڈول کے مطابق آخری مراحل میں اسٹینڈرڈ ٹکٹ کی قیمت بڑھ کر 399 ڈالر، بزنس ٹکٹ کی 729 ڈالر اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 99 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت کے لیے آخری موقع کی تشہیر نے عالمی کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند افراد کی خصوصی توجہ حاصل کی ہے۔
المدثر نیوز ایجنسی کے مطابق بلاکچین لائف 2026ء میں دنیا کی معروف کرپٹو کرنسی کمپنیوں، ڈیجیٹل مالیاتی اداروں اور بلاکچین ٹیکنالوجی سے وابستہ 200 سے زائد نامور مقررین شریک ہوں گے۔ عالمی فورم میں کرپٹو مارکیٹ کے مستقبل، بٹ کوائن، ڈیجیٹل اثاثوں، ادارہ جاتی سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور جدید مالیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق انتہائی اہم مباحثے ہوں گے۔ کانفرنس کے ساتھ ایک بڑی بین الاقوامی نمائش بھی منعقد ہوگی، جس میں 200 سے زائد نمائشی بوتھس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی، کاروباری منصوبوں اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو متعارف کرایا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق بلاکچین لائف اور اے آئی فیوچر ویک کے تحت 26 نومبر سے 6 دسمبر تک دبئی میں 300 سے زائد ضمنی تقریبات کا پروگرام بھی جاری کیا گیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 30 ہزار سے زیادہ شرکاء کی شرکت متوقع ہے۔ ان تقریبات میں عالمی سرمایہ کاروں کی ملاقاتیں، خصوصی کاروباری اجلاس، ٹیکنالوجی کانفرنسیں، نیٹ ورکنگ پروگرام اور وی آئی پی تقریبات شامل ہیں۔ بلاکچین لائف کی آفیشل آفٹر پارٹی 2 دسمبر کو منعقد ہوگی، جبکہ یہ عالمی فورم دبئی میں کرپٹو کرنسی، مصنوعی ذہانت اور مستقبل کی ڈیجیٹل معیشت سے متعلق بین الاقوامی کاروباری روابط کو مزید فروغ دینے کا ایک سنہری موقع ثابت ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
18 November 2026