پاکستانی تیار ہو جائیں! آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی برسات ہوگی: سپارکو
Web Desk
17 November 2026
پاکستانی شہریوں کے لیے فلکیاتی نظاروں سے بھرپور رات آ گئی ہے جہاں اسپارکو کے مطابق آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی بارش کا خوبصورت منظر دیکھا جا سکے گا، جس دوران ہر گھنٹے میں تقریباً 15 شہابِ ثاقب آسمان پر روشنی بکھیرتے ہوئے گزریں گے۔ اسپارکو کے حکام کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے دوران کئی اور شاندار فلکیاتی مظاہر بھی دیکھنے کو ملیں گے جن میں 20 نومبر کو فجر سے پہلے سیارہ عطارد کو انسانی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا جبکہ سیارہ زحل بھی چاند کے قریب دکھائی دے گا، اس کے علاوہ 23 نومبر کو بڑا چاند (سوپر مون) اپنی خوبصورتی بکھیرے گا اور 30 نومبر کو مریخ، مشتری، عطارد اور زہرہ ایک ہی سیدھی لائن میں دکھائی دیں گے، جس سے آسمان کا نظارہ انتہائی دلکش ہو جائے گا اور فلکیاتی امور میں دلچسپی رکھنے والے افراد ان مناظر سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔
متعلقہ عنوانات
دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز فراہمی کی راہ ہموار
17 November 2026
واٹس ایپ اسٹیٹس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، لوکیشن شیئرنگ آسان
16 November 2026
ہوا بازی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، چین کے برقی مسافر طیارے کی پہلی پرواز کامیاب
16 November 2026
جنوبی کوریا میں اے آئی کے ذریعے امتحان میں نقل کرنے والا ٹاپر پکڑا گیا
16 November 2026
فرانس میں بڑا سائبر حملہ، 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کا ذاتی ڈیٹا متاثر ہونے کا خدشہ
15 November 2026
فیس بک صارفین کی نجی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی پر میٹا کو 887 ملین ڈالر جرمانہ
15 November 2026
آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال
14 November 2026
مائیکروسافٹ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر، صارفین کو شدید مشکلات
13 November 2026