LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

انوکھی بارات، دلہا لگژری گاڑی کے بجائے بلڈوزر پر دلہن کے گھر پہنچ گیا

Web Desk

19 November 2026

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں ایک دلہا اپنی شادی کے موقع پر روایتی سواری، لگژری گاڑی یا گھوڑے کے بجائے جے سی بی بلڈوزر پر سوار ہو کر بارات کے ساتھ دلہن کے گھر پہنچ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالکلام نامی نوجوان نے روایتی عروسی لباس اور سہرا پہن کر بلڈوزر پر بارات لے جانے کا انتخاب کیا تو راستے میں سیکڑوں افراد اس غیر معمولی منظر کو دیکھنے کے لیے جمع ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ابتدا میں اہلِ خانہ نے دلہے کی بارات لگژری گاڑی میں لے جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور اسے بلڈوزر کا فیصلہ تبدیل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم دلہا اپنے منفرد فیصلے پر قائم رہا اور اپنی انوکھی سواری پر بارات لے کر روانہ ہو گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔