بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کیلئے الیکٹرانک کنگھا تیار
Web Desk
19 November 2026
چینی محققین نے بالوں کے جھڑنے اور گنج پن کے علاج کے لیے ’ڈی ٹینگل‘ نامی ایک جدید الیکٹرانک کنگھا تیار کر لیا ہے، جس نے چوہوں پر کیے گئے تجربات میں محض ایک ماہ کے اندر تقریباً 100 فیصد بال دوبارہ اگانے کے حیران کن نتائج دیے ہیں۔ سائنسی جرنل ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق اس کنگھے کے ذریعے حاصل ہونے والے نتائج بالوں کے جھڑنے کے علاج میں عام طور پر استعمال ہونے والی دوا ’مائنوکسیڈل‘ سے بھی بہتر رہے جس سے تقریباً 70 فیصد بالوں کی بحالی ممکن ہوئی تھی۔ اس جدید ڈیوائس میں خصوصی الیکٹروڈز نصب کیے گئے ہیں جو بالوں کی جڑوں کے گرد برقی فیلڈ پیدا کرتے ہیں اور ادویات کی مؤثر ترسیل کے ساتھ برقی تحریک کے ذریعے بالوں کی دوبارہ نشوونما میں مدد دیتے ہیں، جس سے مردانہ طرز کے گنج پن سے متاثرہ چوہوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں انسانوں میں گنج پن کے علاج کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے، تاہم اب تک اس کے تجربات صرف چوہوں پر کیے گئے ہیں اور انسانوں پر اس کی حتمی افادیت ثابت ہونا ابھی باقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
میٹا کا انسٹاگرام ڈائریکٹ میسجنگ کو الگ ایپ بنانے کا فیصلہ
19 November 2026
13 سال کا انتظار ختم، گیمرز کی موجیں، جی ٹی اے 6 دنیا بھر میں ریلیز
19 November 2026
عالمی پولیس سمٹ، دبئی میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید تفتیشی نظام متعارف
19 November 2026
پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے خلائی مشن پر روانگی کے لئے تیار
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
پاکستانی تیار ہو جائیں! آج نصف شب کے بعد آسمان پر شہابیوں کی برسات ہوگی: سپارکو
17 November 2026
دورانِ پرواز سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروسز فراہمی کی راہ ہموار
17 November 2026
واٹس ایپ اسٹیٹس میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، لوکیشن شیئرنگ آسان
16 November 2026