کوریا: شادی سے بھی شاندار طلاق کی تقریب، خاتون خوشی سے نہال
Web Desk
19 November 2026
جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے شادی ختم ہونے پر افسردہ ہونے کے بجائے طلاق کا جشن منا کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
37 سالہ کوریئن خاتون ’’چو سیونگ یون‘‘ (Cho Seung-yeon)، جو ایک بچے کی والدہ اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر ہیں، نے اپنی طلاق کے موقع پر دوستوں کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ طلاق یافتہ خواتین سے متعلق روایتی معاشرتی منفی سوچ کو چیلنج کرنا اور اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز خوشی اور مثبت جذبے کے ساتھ کرنا چاہتی تھیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کو چمکدار لباس پہنے اپنے دوستوں کے ساتھ جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تقریب کے دوران چو سیونگ یون نے کیک کاٹا، خطاب کیا اور دوستوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا، جبکہ تقریب میں شریک ان کے دوست تالیاں بجا کر انہیں نئی شروعات پر مبارک باد دیتے رہے۔
خاتون نے اپنی وائرل ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ان کی طلاق کی تقریب ان کی شادی کی تقریب سے بھی زیادہ شاندار تھی۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف اور ملی جلی آرا سامنے آئیں، تاہم متعدد افراد نے خاتون کے اس جرات مندانہ فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں زندگی کے نئے باب کے آغاز پر نیک خواہشات پیش کیں
متعلقہ عنوانات
سرجری کے بعد نوجوان کو انسانوں کے چہروں میں بلی جیسی آنکھیں دکھائی دینے لگیں
18 November 2026
ایسا قصبہ جہاں 18 نومبر سے 2 ماہ طویل رات کا آغاز ہوگا
17 November 2026
امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
17 November 2026
مسجد آیا صوفیا کے نیچے 1600 برس قدیم پُراسرار سرنگیں دریافت
16 November 2026
بھارت میں حیران کن واقعہ، مردہ قرار دی گئی خاتون7سال بعد زندہ برآمد
15 November 2026
شارجہ کتاب میلہ: 1954ء سے محفوظ نایاب اخبارات، رسائل اور تاریخی تصاویر کا منفرد ذخیرہ پیش
14 November 2026
بنگلہ دیشی فوٹوگرافر کا عالمی اعزاز، ایک تصویر پر 7 لاکھ 34 ہزار درہم کا انعام
13 November 2026
انڈونیشیا: بچوں نے خوفناک اژدھے کو سلائیڈ بنا لیا
12 November 2026