بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
Web Desk
17 November 2026
بھارت نے ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان کو 1-2 سے شکست دے کر مجموعی طور پر 10ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے فیصلہ کن معرکے میں دونوں روایتی حریفوں کے درمیان انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں پاکستانی فٹبال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک گول اسکور کر کے میچ میں برتری حاصل کر لی تھی۔
تاہم دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کر کے مقابلہ 1-2 سے اپنے حق میں کر لیا اور ساف چیمپئن شپ کی ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہی۔
اس فتح کے ساتھ ہی بھارت نے مسلسل تیسری مرتبہ ساف چیمپئن بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے، جبکہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ بھارت کا مجموعی طور پر 10واں ٹائٹل ہے۔ دوسری جانب پاکستانی قومی فٹبال ٹیم اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ساف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی، تاہم عمدہ کھیل کے باوجود فیصلہ کن مقابلے میں ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
متعلقہ عنوانات
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری
17 November 2026
پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے بہت ضروری ہے: طیب اکرام
17 November 2026
نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
17 November 2026