ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک
Web Desk
18 November 2026
روسی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یوکرینی افواج نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کے سرحدی علاقے بیلگورود ریجن پر دو ہزار سے زائد حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں ایک کم عمر بچے سمیت 10 عام شہری ہلاک اور 57 افراد زخمی ہو گئے۔
روسی وزارتِ خارجہ کے خصوصی ذمہ داریوں کے سفیر روديون میروشنک نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات روز کے دوران بیلگورود ریجن یوکرینی فوج کے حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والا روسی علاقہ رہا، جہاں ایک ہفتے میں دو ہزار سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے۔ روسی سفارت کار کے مطابق ان حملوں میں ایک بچے سمیت 10 شہری جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 57 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔
روديون میروشنک نے ان حملوں کو کھلی دہشت گردانہ کارروائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی فورسز نے جان بوجھ کر شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کی مختلف تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ حملے بیلگورود، بوریسووکا، والوئیکی، وولوکونووکا، گرائیوورون، راکیتنوئے، رووینکی، شیبیکینو اور یاکوولیوو کے اضلاع میں کیے گئے، جہاں رہائشی آبادی کے ساتھ ساتھ شہری و صنعتی تنصیبات بھی شدید متاثر ہوئیں۔
روسی سفارت کار کے مطابق یوکرینی گولہ باری اور حملوں کے دوران کثیر المنزلہ رہائشی عمارتوں، نجی گھروں، انتظامی دفاتر، سماجی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور صنعتی مراکز کو نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ مسافر گاڑیاں، ٹرک، بجلی کی ترسیلی لائنیں، زرعی مشینری اور زرعی اداروں کی عمارتیں بھی حملوں کی زد میں آئیں۔
واضح رہے کہ روسی وزارتِ خارجہ کے نمائندے نے اس سے قبل اپنے بیان میں بتایا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روس کے مختلف علاقوں پر یوکرینی حملوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 64 شہری ہلاک ہوئے، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے، جبکہ اسی عرصے میں تقریباً 240 افراد زخمی ہوئے جن میں پانچ کم عمر بچے شامل ہیں۔ روديون میروشنک کے مطابق گزشتہ سات روز میں یوکرینی فورسز نے روسی شہری اہداف پر مجموعی طور پر 8 ہزار 300 گولے اور دیگر بھاری گولہ بارود استعمال کیا ہے
متعلقہ عنوانات
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026
روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی
18 November 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
18 November 2026
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
18 November 2026