LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے روس، چین اور امریکا کے صدور کی ملاقات پوری دنیا کیلئے انتہائی اہم ہے، چینی کمیونسٹ پارٹی ایک ہفتے میں یوکرین کے روس پر 2 ہزار سے زائد حملے، بچے سمیت 10 شہری ہلاک ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا

پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے بہت ضروری ہے: طیب اکرام

Web Desk

17 November 2026

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی میچز کا انعقاد عالمی (گلوبل) ہاکی کے فروغ اور بقاء کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اکرام کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ہاکی میچ کی ناظرین (ویورشپ) کی تعداد دنیا کے دیگر تمام ہاکی میچز سے کہیں زیادہ ہوتی ہے، تاہم دونوں روایتی حریفوں کے درمیان میچز کا انعقاد محض ہاکی فیڈریشنز کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے کے حالات بہتر ہوں گے اور کھیل کے ذریعے امن کا پیغام جائے گا، جس سے یقینی طور پر عالمی ہاکی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

صدر ایف آئی ایچ نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے 7 ماہ قبل پاکستان سے بات چیت ہوئی تھی اور پوری امید تھی کہ قومی ٹیم اس ایونٹ میں شرکت کرے گی، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے فیصلے کا مکمل احترام کرتے ہیں کیونکہ یہ ملکی وقار کا معاملہ ہے، تاہم ہماری دلی خواہش تھی کہ پاکستان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آتی۔

پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی واپسی کے حوالے سے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے طیب اکرام نے کہا کہ میں ایک مرتبہ پھر اس بات کی باضابطہ تصدیق کرتا ہوں کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کی میزبانی پاکستان کو دے دی گئی ہے، اور اس بڑے ایونٹ کے انعقاد سے پاکستان میں ہاکی کے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ہوگا۔

قومی کھیل کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 30 سے 40 برسوں کے دوران سارا فوکس صرف نیشنل ہاکی ٹیم کی کارکردگی پر رہا ہے؛ اگر ٹیم جیت جائے تو کہا جاتا ہے کہ ہاکی کی بحالی ہو گئی ہے اور اگر ہار جائے تو اس کے بالکل برعکس بات کی جاتی ہے۔ صدر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے زور دیا کہ پاکستان میں تسلسل کے ساتھ بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کا انعقاد بہت ضروری ہے اور اسی عملی اقدام سے ملکی ہاکی کی حقیقی بحالی ممکن ہوگی۔