امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ڈرٹی بم حملے کی اطلاعات مسترد کر دیں
Web Desk
18 November 2026
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کی جانب سے واشنگٹن میں ’ڈرٹی بم‘ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق زیرِ گردش انٹیلی جنس اطلاعات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض ذرائع جھوٹے اور مجرم ہیں جو ایسی من گھڑت معلومات صحافیوں کو فراہم کرتے ہیں جن تک ان کی رسائی ہی نہیں ہوتی۔ اپنے بیان میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کے مبینہ ڈرٹی بم حملے کے حوالے سے کوئی بھی مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹ موجود نہیں ہے، اور اگر ایسی کوئی مصدقہ معلومات ہوتیں تو وہ انتہائی خفیہ زمرے میں آتیں، جبکہ انہوں نے حالیہ تکنیکی خرابیوں کو بھی کسی منظم سائبر حملے کا حصہ قرار دینے سے انکار کر دیا۔ قبل ازیں سی این این نے امریکی انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے لیے واشنگٹن میں ممکنہ ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اس سلسلے میں اہداف کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
الاسکا میں ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی ایک اور نشست چھین لی، میری پیلٹولا کامیاب
18 November 2026
پاکستان اور چین کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں معاونت بڑھانے پر اتفاق
18 November 2026
بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
18 November 2026
ایرانی فوج کی کویت میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام پر ڈرون حملوں کی تصدیق
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بچوں کے استحصال میں ملوث افراد کیلئے نیا ایکٹ لائیں گے: مریم نواز
18 November 2026
سرمایہ کاروں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی توجہ دبئی پر مرکوز، بلاکچین لائف کانفرنس کی تیاریاں مکمل
18 November 2026
مشرق وسطیٰ پر پھر جنگ کے سائے، کویت میں ڈرون حملے، خطرے کے سائرن بج اٹھے
18 November 2026