بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار
Web Desk
18 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان باہمی احترام، اعتماد اور خیر سگالی کے جذبے کے تحت بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بنگلہ دیش کے 35 سینئر سول سرونٹس پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے وفد کو خوش آمدید کہا اور اس امر پر زور دیا کہ ایسے وفود کے تبادلوں اور ملاقاتوں سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی، جبکہ ان کے دورہ بنگلہ دیش کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے پاک بنگلہ دیش تعلقات میں ہونے والی مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بنگلہ دیشی طلبہ کو تعلیمی وظائف فراہم کر رہا ہے، اور دونوں ممالک کو خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اصلاحات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں باہمی تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے، جبکہ انہوں نے بنگلہ دیشی وفد کے اراکین کے لیے پاکستان میں ایک ثمر آور اور یادگار قیام کی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار
19 November 2026
نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری
19 November 2026
سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی
19 November 2026
حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات
19 November 2026
راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا
19 November 2026
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ
19 November 2026
لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل کا اعزاز مل گیا
19 November 2026
میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید
19 November 2026