نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
Web Desk
17 November 2026
محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بلوچستان کے نوجوان فائٹر شیر باز مری نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو سے تعلق رکھنے والے نوجوان باکسر شیر باز مری نے قازقستان میں منعقدہ ’نوماڈ ایم ایم اے ورلڈ چیمپئن شپ‘ (Nomad MMA World Championship) میں شاندار مقابلے کے بعد گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
اپنی اس تاریخی فتح پر مسرت اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شیر باز مری نے بتایا کہ ووشو سے باکسنگ اور پھر کک باکسنگ تک کی 16 سالہ طویل اور کٹھن جدوجہد نے انہیں آج عالمی سطح پر پہچان دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اور سبز ہلالی پرچم لہرانا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر لمحہ ہے۔
شیر باز مری نے مزید کہا کہ اس عالمی کامیابی کے اعتراف میں حکومتِ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمت ملنا ان کے لیے بڑی حوصلہ افزائی کا باعث بنا ہے۔ اسپورٹس حلقوں کے مطابق شیر باز مری کی یہ شاندار کامیابی اس حقیقت کی عکاس ہے کہ اگر بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو مناسب مواقع اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری
17 November 2026
پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے بہت ضروری ہے: طیب اکرام
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026
ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
17 November 2026