بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
Web Desk
17 November 2026
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، جس میں بھارتی کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دنا وینکٹیش 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو میچ کی آخری دو گیندوں پر فتح کے لیے 7 رنز درکار تھے، جہاں نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر مقابلہ برابر کیا اور آخری گیند پر شاندار چوکا جڑ کر پاکستان کو 9 وکٹوں کے نقصان پر یادگار فتح دلا دی، جبکہ اب ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ترک کمانڈر کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف
17 November 2026
پٹرول مزید 3 روپے فی لٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار
17 November 2026
امریکا کی ایک بار پھر ایران کے جزیرے قشم پر بمباری، فضائی دفاعی نظام نشانے پر
17 November 2026
پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ سے پی ٹی آئی کے 3 سابق صوبائی وزرا گرفتار
17 November 2026
اسحاق ڈار سے صدر عالمی ریسکیو کمیٹی کی ملاقات، انسانی ہمدردی کے امور پر تبادلہ خیال
17 November 2026
بلاول بھٹو کی آج پریس کانفرنس میں تضاد اور دہرا معیار نظر آیا: عطا تارڑ
17 November 2026
ملک کا نظام تباہ ہو چکا، بلاول نے درست نشاندہی کی: سلمان اکرم راجہ
17 November 2026
بلاول بھٹو زرداری کا بیان حقیقت پسندانہ ہے، ریفرنڈم کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے :ترجمان جے یو آئی ا
17 November 2026