آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا
Web Desk
18 November 2026
اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوران ایک ہی دن میں تیسرا آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ہے، جس کے نتیجے میں جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔
ایرانی بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والا یہ تیسرا آئل ٹینکر مشرقی آبنائے ہرمز میں نصب سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرایا، جس کے فوری بعد ٹینکر میں آگ لگ گئی۔
ایرانی فوج کی بحریہ نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز تاحال بدستور بند ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس انتہائی حساس آبی گزرگاہ سے محفوظ آمد و رفت کے لیے جہازوں کا ایران کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنا، طے شدہ مخصوص محفوظ راستوں (سیف کوریڈورز) سے گزرنا اور اپنے نیویگیشن سسٹمز کو ہر وقت کھلا رکھنا لازمی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور
18 November 2026
دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے
18 November 2026
امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران
18 November 2026
پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے
18 November 2026
دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال
18 November 2026
نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب
18 November 2026
امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا
18 November 2026
امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند
18 November 2026