ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
Web Desk
17 November 2026
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے اور پاکستان کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان درگاہ راؤ 62 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ سنجے کمار نے 30 اور دناوینکتیش نے 26 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے یادگار فتح اپنے نام کر لی۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جو اب 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا 98 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 23 رنز کی برتری
17 November 2026
پاک بھارت میچز کا ہونا گلوبل ہاکی کیلئے بہت ضروری ہے: طیب اکرام
17 November 2026
نوجوان باکسر شیر باز مری نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا
17 November 2026
بلائنڈ کرکٹ ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی
17 November 2026